اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نااہلی کیس میں سابق وزیر اعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی اوران کے بیٹے حیدرگیلانی سے جواب طلب کرلیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ترمیم شدہ درخواست میں ایم این ایزفہیم خان اورجمیل احمد کوفریق بنادیا۔ پیر کو ممبرپنجاب الطاف ابرہیم کی سربراہی میں4 رکنی کمیشن نے یوسف رضاگیلانی کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ تحریک انصاف نے ترمیم شدہ درخواستیں جمع کرا دیں ۔ ملیکہ بخاری نے کہاکہ درخواست میں ویڈیو میں موجود دونوں ایم این ایز کو فریق بنایا گیا ہے، ہماری نظر میں فہیم خان اور جمیل احمد گواہ ہیں، کمیشن کی ہدایت پر گواہان کو فریق بنایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کمیشن سمجھتا ہے کہ کوئی رکن اسمبلی ملوث ہے تو اسکے خلاف تحقیقات کرے۔ ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے حکم پر من و عن عمل نہیں ہوا۔ ملیکہ بخاری نے کہاکہ انتخابی عمل میں شفافیت آپکی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن نے ملیکہ بخاری کو تنبیہ کی کہ آہستہ آواز میں تحمل سے بات کریں۔ ملیکہ بخاری نے کہاکہ الیکشن کمیشن پتہ کرے کہ ویڈیو میں کون لوگ تھے یہ درخواست گزار کا کام نہیں ہے۔ممبر پنجاب الطاف براہیم نے کہاکہ ہم ویڈیو میں موجود لوگوں کی شناخت نہیں کرسکتے۔الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن ممبر پنجاب نے کہاکہ ویڈیوز میں کسی کا چہرہ واضح نہیں ہے۔دور ان سماعت الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی نئی درخواست کو کیس کا حصہ بنا لیا۔ وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ تحریک انصاف کی درخواست پر میرے اعتراضات ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ اپنے اعتراضات اپنے جواب میں تحریری طور پر دیں۔ ترمیم شدہ درخواست پر علی حیدر گیلانی کے وکیل نے اعتراض اٹھا دیا ۔ ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہاکہ جس حد تک درخواست ہے اس کا جواب دیں۔ وکیل ملک جاوید نے کہاکہ درخواست میں یوسف رضا گیلانی پر کوئی الزام نہیں۔ وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے پر دلائل دونگا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے 5 اپریل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کر دی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...