اسلام آباد (این این آئی)سینٹ چیئر مین کیلئے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن نتائج کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن نتائج اوریوسف رضا گیلانی کے حق میں دئیے گئے سات ووٹوں کو مسترد کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیکر صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ کام سے روکا جائے۔پیر کو سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے فاروق ایچ نائیک اور جاوید اقبال وائنس ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری قانون، سیکرٹری پارلے مانی امور،پریذائڈنگ افسر،سیکرٹری سینیٹ اور سینیٹر محمد صادق سنجرانی کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی۔درخواست میں کہا گیاکہ پریذائڈنگ افسر کی طرف سے جاری چیئرمین سینیٹ کے الیکشن نتائج کو غیر قانونی قرار دیا جائے، یوسف رضا گیلانی کے حق میں دئیے گئے سات ووٹوں کو مسترد کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ کام سے روکا جائے اور یوسف رضا گیلانی کے مسترد ووٹوں کو منظور کرکے چیئرمین سینیٹ قرار دیا جائے۔ درخوراست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چیئرمین سینیٹ کا بارہ مارچ کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری نے کہاکہ اس کیس کو فاروق ایچ نائیک دیکھ رہے ہیں،،پرازیڈنگ افیسر نے غیرقانونی طور پر بیلٹ پیپر ریجیک کیے،ہمارے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہونے سے رزلٹ متاثر ہوا،پرازیڈنگ افسر کے فیصلہ کو آرٹیکل 199 کے تحت چیلنج کیا ہے،ہم نے چیئرمین سینٹ کا نوٹیفکیشن اور رزلٹ کوچیلنج کیا ہے،بیلٹ پیپر کا ریکارڈ مانگا گیا پر ہمیں وہ نہیں ملا۔ انہوںنے کہاکہ بیلٹ پیپر کا ریکارڈ نہ ملنے پر بھی پٹیشن دائر کی ہے کہ عدالت ریکارڈ منگوائے،درخواست کی گئی کہ صادق سنجرانی غیر قانونی طور پر چیئرمین سینٹ منتخب ہوئے،بیلٹ پیپر پر نام اور مہر کا کالم ایک ہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ووٹر کی اینٹینشن دیکھی جانی ہے کہ اس نے ووٹ کس کو دینا ہے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...