اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے کے معاملے پر اکبر ایس بابر کی درخواست پر سیکروٹنی کمیٹی سے جواب طلب کر لیا ۔ پیر کو ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 کنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ۔ فنانس ٹیم پی ٹی آئی کے مطابق صبح ہی الیکشن کمیشن سے نوٹس ملا ہے۔ ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہاکہ آج کے دور میں کیسے ممکن ہے نوٹس کی اطلاع نہ ہو۔ دور ان سماعت سکروٹنی کمیٹی کے سربراہ ڈی جی لاء ارشد خان کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہاکہ اپنے آرڈر پر قائم ہوں کہ اکبر بابر کو دستاویزات نہیں دے سکتے، اکبر ایس بابر نے اپنا کیس خود ثابت کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اکبر بابر پی ٹی آئی کی دستاویزات لینے کے اہل نہیں، بطور کمیٹی سربراہ اپنا حکم جاری کیا ہے۔ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہاکہ حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں۔ وکیل نے کہاکہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کا ریکارڈ کہاں سے جمع کرائیں؟ ہمارا کام صرف کمیٹی کو معلومات دینا تھا۔ وکیل اکبر بابر نے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی نے قرار دیا پی ٹی آئی دستاویزات دینے کی مخالفت کر رہی ہے۔ سربراہ سکروٹنی کمیٹی نے کہاکہ اکبر بابر بار بار دراخواستیں دیتے رہتے ہیں، اکبر بابر درخواستیں دیتے رہے تو سکروٹنی کبھی مکمل نہیں ہوگی۔ سربراہ سکروٹنی کمیٹی نے کہاکہ ابھی بھی اکبر بابر کی دو درخواستیں زیر التواء ہے ہیں ۔ وکیل اکبر ایس بابر نے کہاکہ ویب سائٹ سے کاغذات لیکر دیں تو بھی کہا جاتا کے قابل قبول نہیں۔ وکیل نے کہاکہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کا ریکارڈ کہاں سے جمع کرائیں؟ ہمارا کام صرف کمیٹی کو معلومات دینا تھا۔ انہوںنے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی نے قرار دیا پی ٹی آئی دستاویزات دینیکی مخالفت کر رہی ہے۔ سربراہ سکروٹنی کمیٹی نے کہاکہ اکبر بابر بار بار دراخواستیں دیتے رہتے ہیں،اکبر بابر درخواستیں دیتے رہے تو سکروٹنی کبھی مکمل نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ابھی بھی اکبر بابر کی دو درخواستیں زیر التواء ہے۔ وکیل اکبر بابر نے کہاکہ ویب سائٹ سے کاغذات لیکر دیں تو بھی کہا جاتا کے قابل قبول نہیں۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق سیکروٹنی کمیٹی سے جواب طلب کر لیا ۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت تیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔سماعت کے بعد پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیخلاف درخواستگزار اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی کی کاروائی کے حوالہ سے الیکشن کمیشن نے سامنے بحث ہوئی،ہم نے استدعا کی ہے کہ پی ٹی آئی کا ریکارڈ دیا جائے، اس پر جواب دینگے،الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی کو کہہ چکا ہے کہ آپ نے ہمیں مایوس کیا۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فنڈنگ کی تحقیقات میں تاخیر پر سکروٹنی کمیٹی سے جواب طلب کرلیا ہے، انہوںنے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی کے بین الاقوامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں کو نہیں لکھ رہی،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال خود کرے اور فیصلہ سنائے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ بھی جانا پڑا تو تمام ریکارڈ عوام کے سامنے لاؤں گا۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی تبدیلی کی بجائے تباہی کی جماعت بن چکی ہے،عمران خان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، ناکام ہونے پر انکو پیچھے ہٹنا پڑے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...