نیویارک /ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپ میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ سے ہزاروں گھر جل کر راکھ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے بتایا کہ کاکس بازار کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی آگ سے ہزاروں گھر، ہیلتھ سینٹرز اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے مراکز جل کر تباہ ہوگئے۔آگ بجھانے اور اس کے پھیلاو کو روکنے کی کوششوں میں فائر بریگیڈ اور امدادی کارکنان نے حصہ لیا، پناہ گزین کیمپ کے رہائشیوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔کیمپ میں مقیم لوگوں نے آگ سے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا تاہم حکام کی جانب سے کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...