نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے زیر انتظام کرائی جانے والی ایک تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ سعودی عرب دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں عرب دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سال 2021 کے لیے جاری ہونے والی ورلڈ ہیپی نس رپورٹ(عالمی رپورٹ برائے مسرت)میں عالمی سطح پر 149 ممالک میں سعودی عرب کا 21 واں نمبر ہے۔یہ رپورٹ گذشتہ 10 برسوں سے سالانہ بنیادوں پر جاری ہو رہی ہے۔سال 2021 کی رپورٹ میں کرونا وائرس کی وبا کے عالمی ممالک پر طبی ، اقتصادی اور نفسیاتی اثرات کے علاوہ ممالک اور سرکاری اداروں کی جانب سے وبا پر کنٹرول کے طریقہ کار کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔رپورٹ کی تیاری میں جن عوامل پر انحصار کیا گیا ان میں کرونا کی وبا کا کام کے ماحول پر اثر، سماجی تعلقات کی نوعیت، افراد کی ذہنی صحت، حکومتی اقدامات پر اعتماد، کرونا کے اثرات کو رفع کرنے کے حوالے سے ممالک کی اہلیت، لوگوں کی آمدن، صحت مند زندگی، مشکل وقت میں سہارا ملنے کی توقع، فراخ دلی، آزادی اور اعتماد شامل ہے۔مجموعی مقامی پیداوار، سماجی سہارے، متوقع اوسط عمر، زندگی کے فیصلے کرنے میں آزادی اور بدعنوانی سے نمٹنے سے متعلق اشاریوں میں سعودی عرب نمایاں ہے۔سعودی عرب میں معیار زندگی پروگرام کے مرکز میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز خالد بن عبداللہ البکر نے باور کرایا کہ سال 2021 کے لیے ورلڈ ہیپی نس رپورٹ میں سعودی عرب کی پیش قدمی ، مملکت میں معیار زندگی کے حوالے سے ملکی قیادت کی توجہ اور شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کی مسروریت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بالخصوص کرونا وائرس کے بیچ مملکت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات مثالی رہے۔البکر کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کے دور رس اثرات سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب نے غیر معمولی کوششیں کیں۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر کرونا سے متاثرہ ہر شخص کا مفت علاج کیا گیا۔ خواہ وہ شہری ہو ، غیر ملکی مقیم ہو یا غیر قانونی طور پر مملکت کی سرزمین پر موجود ہو۔البکر کے مطابق کرونا وائرس کے اثرات کے باوجود خوشی سے متعلق عالمی رپورٹ میں سعودی عرب کی پوزیشن بہتر ہونا مملکت کے ویژن 2030 کی حکمت عملی کی کامیابی کو باور کراتا ہے۔ اس کا سہرا فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سر ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...