اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس کا سامنا کرنے کے لئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے،23مارچ کے دن ہم بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے معصوم لوگوں سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں،انشاء اللّٰہ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں بھی سرخرو ہوں گے۔یوم پاکستان کے مورقع پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ23 مارچ 1940 ایک تاریخی موقع تھا جب برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے آپ کو ہندوتوا ذہنیت کے جبر اور غلامی کے شکنجوں سے آزاد کرنے کے لئے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا۔انہوںنے کہاکہ آج ہم بابائے قوم اور تحریک آزادی کے ان تمام رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کو متحد کیا اور ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کے لئے جدوجہد کی۔ اس جدوجہد کے نتیجہ میں 14 اگست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔انہوںنے کہاکہ اس دن کو مناتے ہوئے ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کی جانب سے وضع کیے گئے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارا وژن پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک حقیقی جمہوری فلاحی ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری عظیم قوم نے ماضی میں اتحاد اور بھرپور عزم کے ذریعے کٹھن چیلنجوں پر کامیابی کے ساتھ قابو پایا ہے، ہمیں اس وباء کا سامنا کرنے کے لئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، انشاء اللہ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں بھی سرخرو ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ اس دن ہم بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے معصوم لوگوں سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں جنہیں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بدترین ریاستی جبر کا سامنا ہے، ہم ان کی جرات و ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ آئیے،ہم پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر قانون کی حکمرانی، میرٹ کی بالادستی، برابری اور رحمدلی پر مبنی انسان دوست، ترقی پسند اور خوشحال ریاست بنانے کے اپنے عزم کی تجدید کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں تمام آزمائشوں کے دوران ثابت قدم رہنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...