اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم قائداعظم کے سنہری اصول ‘اتحاد ، ایمان اور نظم وضبط’ پر عمل کریں۔ یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم قائداعظم کے سنہری اصول ‘اتحاد ، ایمان اور نظم وضبط’ پر عمل کرے، آج کا دن ہمارے عظیم بانی رہنماؤں اور بزرگوں کی جہد مسلسل و قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے عظیم بانی رہنماؤں و بزرگوں نے لازوال قربانیاں دیکر ہمیں ایک آزاد ملک دیا، اس اہم قومی دن پر ہمیں سوچنا ہوگا کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا مگر ہم نے پاکستان کو کیا دیا۔ انہوںنے کہاکہ میں بابائے قوم، تحریک آزادی کے تمام قائدین اور اپنے بزرگوں کو حراج تحسین و عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ان تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان کے بہادر شہیدوں کو سلام جنہوں ملکی سالمیت اور دھشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں پیش کئے، آج پاکستان سیاسی، معاشی و دیگر مسائل سے گزر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اسطرح کی اتحاد کی ضرورت ہے جو ہمارے اباواجداد نے پاکستان بناتے وقت دیکھایا تھا، سب سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ باہمی اختلافات کو بھلا کر قومی و ملکی مسائل کے کئے اکٹھے ہو، انہوںنے کہاکہ قائداعظم کے فرمان اتحاد، ایمان اور تنظیم پر عمل کرتے ہوئے ہم ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، آؤ ہم سب عہد کرے کہ آنے والے نسل کے لئے ایک ترقی یافتہ، پرامن اور خوشحال پاکستان دینگے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...