کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے اپنی اہلیہ و اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کی تعریف کردی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر احد رضا میر نے طویل عرصے بعد اپنی اور سجل کی دلکش تصویر شیئر کی ہے۔احد رضا میر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام بھی لکھا۔اداکار نے لکھا کہ ‘مجھے معلوم ہے، میں نے دیر کردی لیکن میں اپنے اْن تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری اور سجل کی شادی کی پہلی سالگرہ کو خاص بنایا۔اْنہوں نے لکھا کہ ‘ہمیں واقعی ایسا ہی لگا جیسے آپ نے ہمارے ساتھ ہماری شادی کی سالگرہ منائی۔احد رضا میر نے لکھا کہ ‘آپ میں سے ان لوگوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے ہماری شادی کی سالگرہ کو ایک بہترین ماحول دیا اور یہ ہمارے لیے اب تک کا بہترین تحفہ تھا۔اداکار نے مزید لکھا کہ ‘ہم اپنے تمام مداحوں سے بہت پیار بھی کرتے ہیں اور اْن کے شْکر گْزار بھی ہیں۔آخر میں احد رضا میر نے اپنی اہلیہ سجل علی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘واہ! کیا خوبصورتی ہے۔احد رضا میر کے اس پیغام کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ اداکار بھی اپنی اہلیہ کی خوبصورتی کے دیوانے ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران بیرون ملک چند قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...