کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نئے اْبھرتے ہوئے اداکار عثمان مختار نے خاموشی سے شادی کرلی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عثمان مختار نے اپنے نکاح کی دلکش تصویریں شیئر کیں جن میں اداکار کے ہمراہ اْن کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان مختار نے اپنے نکاح کے لیے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ اْن کی اہلیہ نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔عثمان مختار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے پوئے لکھا کہ زنیرا انعام خان! مجھے دْنیا کا سب سے خوش قسمت انسان بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔اداکار نے لکھا کہ ‘میں ایک طویل عرصے سے اس طرح کی خوشی محسوس نہیں کی، آپ میرے ہر اچھے برے لمحوں میں میرے ساتھ تھیں اور میرا سہارا بنیں۔اْنہوں نے لکھا کہ ‘آپ کو اپنی زندگی میں پاکر خود کو ایک خوش نصیب انسان سمجھتا ہوں۔عثمان مختار نے دْنیا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘ڈئیر ورلڈ! میں نے ایک چھوٹی سے تقریب میں شادی کی جبکہ ہماری شادی کے لیے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جو کہ 2 اپریل کو ہونی تھی۔اداکار نے لکھا کہ ‘چونکہ یکم اپریل سے لاک ڈاؤن لگ رہا ہے تو ہم نے ایک چھوٹی سے تقریب میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا۔اْنہوں نے دْعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہماری اس نئی زندگی کی شروعات کے لیے آپ سب کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔واضح رہے کہ عثمان مختار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نئے اْبھرتے ہوئے اداکار ہیں، ان کے مقبول ترین ڈرامہ میں ‘انا’ اور ‘ثبات’ شامل ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...