لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی آخری اننگز چل رہی ہے کیونکہ ان کا جانا ٹھہر گیا ہے ،پی ڈی ایم کی جماعتیں یکسو ہیں ،پیپلزپارٹی نے سرکاری جماعت سے اتحاد کر کے گھاٹے کا سودا کیا ہے ،حکومت مسلم لیگ (ن)کی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات میں سیاسی انتقام کو جاری رکھے ہوئے ہے جو افسوس کی بات ہے ،حکومت تین سال بعد بھی وزیر خزانہ تلاش کر رہی ہے جو ملکی سالمیت کیخلاف اقدام ہے ،موجودہ حکمرانوںکے پاس ”میں”کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور اس خود پسندی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ملک مسلسل ترقی کرتا رہا لیکن آج ترقی انتہائی حد تک گر چکی ہے ،پاکستان کو آج کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عمران نیازی نے ملک کو وہ نقصان پہنچایا ہے جو دشمن اربوں ڈالر خرچ کر کے بھی نہیںکر سکتا ، اس حکومت کو مزید برداشت کرنا ممکن ہے،حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے غریب شخص بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں ،لوگوں کیلئے اشیائے خوردونوش ان کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہیں ،شوگر و آٹا مافیا کیخلاف کارروائی کا ناٹک کیا جاتا ہے لیکن نیب کہاں ہیں، اربوں روپے کے غبن کی تحقیقات ہو جانے کے بعد بھی کس کو گرفتار کیا گیا ؟۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت سے تعلقات کی بات کرتے تھے تو ان کیخلاف نعرے لگائے جاتے تھے ،آج مجاہد ملت مفتی عمران خان صاحب اس بات کا جواب دیں کہ ہوائوں کا رخ کیسے بدل گیا ہے،کیا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت واپس کر دی ہے؟،بھارت سے تجارت شروع کرنے کے پیچھے کیا ہے، یہ قومی مفاد کا سودا کرنے پر آئے ہوئے ہیں ۔ملک بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ صاف و شفاف انتخابات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس معاشی پروگرام، معاشی تجربہ اور معاشی ٹیم بھی ہے ،آج ہر کوئی مسلم لیگ (ن)کے منصوبوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...