برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے نگورنوکاراباخ میں فوجی جھڑپیں دوبارہ شروع ہوجانے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ آرمینیا اور آذربائیجان اس کے لیے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرارہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوسیپ بوریل نے پڑوسی ممالک آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع علاقے نگورنو، کاراباخ میں دوبارہ جھڑپیں شرو ع ہوجانے کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا