واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ جو لوگ کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں وہ اب احتیاطی تدابیر کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے امریکی محکمہ صحت کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ‘اگر لوگ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے جیسی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تو وہ سفر کر پائیں گے۔سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق ‘ان لوگوں کو قرنطینہ اور سفر کے بعد کورونا ٹیسٹ کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔تاہم سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن سینٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ‘امریکہ آنے سے پہلے بین الاقوامی مسافروں کو کورونا نیگٹیو ٹیسٹ کی ضروت ہوگی، جبکہ ان کا امریکہ پہنچنے پر بھی ٹیسٹ ہوگا اور اگر ضرورت ہو تو ان کو قرنطینہ بھی کیا جائے گا۔نئے قواعد وضوابط کے مطابق ویکسین لگوا چْکنے والے افراد بغیر ٹیسٹ کے بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں، تاہم جہاں وہ جا رہے ہیں، اگر وہاں ٹیسٹ کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے تو ان کو کروانا پڑے گا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئے قواعد وضوابط اس لیے جاری کیے گئے ہیں کیونکہ ان دنوں امریکہ میں موسم بہار اور ایسٹر کی چھٹیاں ہیں۔سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کی جانب سے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ ‘ صرف وہی لوگ مکمل ویکیسن حاصل کرنے والے تصور کیے جائیں گے جنہوں نے ویکیسن کی دونوں خوراکیں لے لی ہوں۔امریکہ میں ہر پانچ میں ایک سے زیادہ افراد ویکیسن کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...