اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ماحولیاتی کانفرنس کی دعوت نہ آنے پر پڑنے والے شور پر حیران ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری پالیسیاں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے پر گامزن ہیں، ہماری ماحول دوست پالیسیاں ہمارے مستقبل کی نسلوں کے لیے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کی پالیسی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کیلئے 10 بلین ٹری سونامی جیسے اقدامات کیے ہیں، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ملک میں دریاؤں کو صاف کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے 7 سال میں اس حوالے سے وسیع تجربہ حاصل کیا ہے، خیبرپختون خوا سمیت ملک بھر میں ماحول دوست پالیسیوں کی آج دنیا معترف ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کو اپنے تجربات سے مستفید کرنے کیلئے تیار ہے۔اْنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے لیے پہلے ہی ترجیحات طے کرلی تھیں۔عمران خان نے کہا کہ اگر بین الاقوامی برادری اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ ہے تو تعاون کرسکتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...