وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں شامل کرنے پر برطانوی حکومت سے سوال اٹھا دیا

0
258

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سفری پابندی کی ‘ریڈ لسٹ’ میں شامل کرنے کے فیصلے پر سوال کھڑا کردیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی رکن پارلیمان ناز شاہ کا خط شیئر کر کے انہوں نے کہا کہ ہر ملک کو اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے فیصلے لینے کا حق ہے تاہم برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت کچھ ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے حالیہ فیصلے سے یہ جائز سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ممالک کا انتخاب سائنسی بنیاد پر ہوا یا خارجہ پالیسی کی بنیاد پر کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی حکومت نے پاکستان، بنگلہ دیش، کینیا اور فلپائن کو ریڈ لسٹ میں شامل کرتے ہوئے ان ممالک سے برطانوی یا آئرش شہریوں کے سوا دیگر مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کردی تھی۔