لاہور( این این آئی)اداکارہ ثنا فخر نے کہا ہے کہ جب تک ہمت ہے شوبز میں کام کرتی رہوں گی ،اپنی فنی اور نجی زندگی سے مطمئن ہوں ،شادی شدہ زندگی کی گاڑی کو آگے چلانے کیلئے میاں بیوی کے درمیان اعتماد کا رشتہ بہت ضروری ہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میں دل کی صاف ہوں اور جو بات حق اور سچ ہوتی ہے میں اسے کسی نتائج کی پرواہ کئے بغیر منہ پر کہہ دیتی ہوں ۔ میں منافقت کی قائل نہیں او رمجھے ایسے لوگوں سے بھی سخت نفرت ہے ۔ ثنا فخر نے کہا کہ شوبز میں شادی کے بعد بھی میری کامیابیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور اس کا کریڈٹ اپنے شوہر کو دوں گی جو ہر قدم پر میری رہنمائی کرتے ہیں اور سپورٹ دیتے ہیں۔ ثنا فخر نے کہا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنا چاہیے ، زندگی کی گاڑی کو آگے چلانے کیلئے میاں بیوی کے درمیان اعتماد کا رشتہ نا گزیر ہوتا ہے ۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...