اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہاہے کہ پی ڈی ایم ایک سیاسی اشتراک عمل ہے کوئی ادارہ یا کمپنی نہیں۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی سیاسی اتحاد میں افہام و تفہیم پر یقین رکھتی ہے، تسلط اور جبر ہمیں کسی صورت میں قبول نہیں،،۔ انہوںنے کہاکہ احسن اقبال مت بھولیں نواز شریف کا پی ڈی ایم حصہ بننا چیئرمین بلاول بھٹو کی بصیرت کااعتراف ہے ،پیپلز پارٹی نہیں چاہتی پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرے۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو شہدا وطن و جمہوریت کے سیاسی جان نشین ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو نے بچپن میں شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے ہمراہ جبر کا مقابلہ سیکھا۔ انہوںنے کہاکہ آئین جمہوریت اور پارلیمنٹ کی خاطر جدوجہد اور قربانیوں دینے والوں اور آمر کی گود میں پلنے والوں سے قوم آگاہ ہے،انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی آئین کی خالق اور جمہوریت کی پاسدار جماعت ہے، پیپلز پارٹی نے بحالی جمہوریت تحریکوں کی بنیاد رکھی پی ڈی ایم کا قیام بھی پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہوا
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...