اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کو خلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت کے دور ان ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دیدیا ۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔سینیٹر فیصل واوڈا ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ آپ اگر چاہیں تو اگلی سماعت پر پیش ہونے کی ضرورت نہیں،فیصل واوڈا کے وکیل نے دلائل دینے کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔ وکیل فیصل واڈا نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی کل موصول ہوئی ہیں،فیصلے کا جائزہ لے کر اس کے مطابق دلائل دوں گا۔چار میں سے دو درخواست گزاروں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع نہ کرایا جا سکاچیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ تمام درخواستگزاروں کو اکٹھا سنیں گے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میرے خلاف درخواست خارج کی تھی،الیکشن کمیشن سے بھی استدعا کرتا ہوں درخواستوں کو خارج کیا جائے۔ وکیل سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا قیمتی وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ درخواستگزاروں کا جواب آئے گا اس کا جائزہ لے کر ہی فیصلہ دیا جائے گا،الیکشن کمیشن نے درخواستگزاروں سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے،الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...