اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کر رہی ہے،نیب ملک کی سیاست کو تباہ کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے،نیب کو حکومت کی کرپشن نظر نہیں آتی ،روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کی ملکیت ہے ،ملک کے اثاثے پر حکومت وضاحت کردے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آج پھر سے احتساب عدالت میں ایل این جی کا معاملہ چل رہا ہے ،نہ کیس ہے اور نہ کیس میں کوئی حقیقت ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب ملک کی سیاست کو تباہ کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے،حکومت چیرمین نیب کو بلیک میل کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ احتساب کا ادارہ خود قابل احتساب ہے، نیب کو حکومت کی کرپشن نظر نہیں آتی ۔ انہوںنے کہاکہ روز ہوٹل کا معاملہ حکومت کے خلاف نیا ابھر رہا ہے، حکومت روز ہوٹل کے معاملے پر وضاحت کرے کہ آخر یہ ہے کیا؟۔ انہوںنے کہاکہ روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کی ملکیت ہے اور اس کی حقیقت عوام کو بتانا ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت چینی اور آٹے امپورٹ کرنے کا سکینڈل عوام کے سامنے نہ رکھ سکی۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے اثاثے پر ہی حکومت کوئی عوام کے سامنے وضاحت کردے۔ انہوںنے کہاکہ نیب کی سرکس چلتی رہے گی اور یہ بہت پرانی ہے، نیب کا مقصد ہی سیاستدانوں کو ٹارگٹ کرنا ہے، یا ملک چلا لیں یا پھر نیب کو چلا لیں۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...