اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے دیوسائی کے بارے میں ٹویٹ پر کہا ہے کہ عمران صاحب دیوسائی تک عوام کی رسائی کے لئے سڑکیں محمد نواز شریف نے بنائیں ،محمد نوازشریف کے لگائے پاور ہاؤس سے عوام دیو سائی کو بجلی مل رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے قوم کو روزگار اور امن دے کر اس قابل بنایا کہ وہ دیوسائی جاسکیں،قوم بھوک، بیماری، مہنگائی اور افلاس سے مر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کا ڈھول پیٹنے ، جھوٹے الزامات لگانے سے قوم کا پیٹ نہیں بھرا اور روزگار نہیں ملا۔ انہوںنے کہاکہ قومیں روزگار اور تعلیم سے بنتی ہیں، نواز شریف نے قوم کو روزگار دیا، تعلیم، صحت اور معاشی بہتری قوم کو دی، وطن کی تعمیر کی ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کے پاس روزگار ہو،امن اور امید ہو تو وہ دیوسائی بھی جاسکتے ہیں،عمران صاحب آپ نے قوم کو آٹے، چینی، گھی، دال، سبزی کی مہنگائی، روزگار، معیشت کی تباہی کے جہنم میں پھینک دیا۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی ایشیا میں اس وقت سب سے کم شرح ترقی اور سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے ۔انہوںنے کہاکہ سود کی شرح اور بھاری ٹیکس لگا کر ٹیکس ریونیو میں اضافے کا گلا گھونٹ دیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے پاکستان کو قرض کے جال میں پھنسا دیا، پاکستان کا پیسہ اب صرف قرض پر سود کی ادائیگی میں جا رہا ہے
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...