اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے شوکاز نوٹس کے معاملے پر کہا ہے کہ شوکاز کو وضاحت کا نام دے کر شاہد خاقان عباسی نے یوٹرن لے لیا ہے، رات شوکاز بنا کر جاری کیا، صبح تک وہ وضاحت میں بدل چکا ہے اور آگے ن لیگ اس پر شرمندگی کا اظہار کرے گی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے سابق صدر زرداری سے ان کے خلاف کرپشن کے جھوٹے مقدمات بنوانے پر معافی مانگی۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے شہید بے نظیر بھٹو کی کردارکشی کرنے پر شرمندگی کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز اپنے غلط مشوروں سے شوکاز جاری کروا کر نواز شریف کو مستقبل میں ایک اور بار شرمندگی پر مجبور کرچکی ہیں، شوکاز نوٹس سے صاف ظاہر ہوچکا ہے کہ ن لیگ نے جان بوجھ کر ایسا ماحول پیدا کیا کہ جس سے پی ڈی ایم میں اختلافات ہوں۔پلوشہ خان نے کہاکہ ن لیگ نے استعفوں کو لانگ مارچ سے اچانک نتھی کرکے پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالی، ن لیگ نے سینیٹرز کے آزاد پارلیمانی گروپ کو زبردستی باپ کا قرار دے دیا جو حقائق کے خلاف ہے۔ انہوںنے کہاکہ آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹرز خود کہہ رہے ہیں کہ وہ باپ کے رکن نہیں، ن لیگ پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈلوانے کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں، آج پیپلزپارٹی کے خلاف ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک پیج پر آچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم مفاہمت چاہتے ہیں تاہم بزدل نہیں، بلاول بھٹو ن لیگ اور پی ٹی آئی سے نمٹنے کے لئے اکیلے کافی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...