ممبئی(این این آئی) شاہ رخ خان کی جانب سے دھوکا دیے جانے پر ان کی اہلیہ گوری خان نے اپنا ردعمل بتادیا۔بالی ووڈ کے رومانس کنگ شاہ رخ خان اور گوری خان کی محبت کی کہانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، شاہ رخ خان خود متعدد بار بتاچکے ہیں کہ 1991 میں شادی سے پہلے گوری خان کو پانے کے لیے انہیں کیا کچھ کرنا پڑا تاہم گوری خان کی اپنے پیار کے حوالے سے پہلی بار لب کشائی کی ہے۔بھارتی میڈیا میں شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کا ایک پرانا انٹریو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے دوست اور بالی ووڈ کے ہدایت کار کرن جوہر کے مشہور شو ‘کافی ود کرن’ میں موجود ہیں جہاں وہ بتاتی ہیں”اگر شاہ رخ خان نے انہیں دھوکا دیا تو وہ کیا کریں گی”۔میزبان نے فلم پروڈیوسر گوری خان سے سوال کیا، کیا آپ کی زندگی میں شاہ رخ خان کی خواتین مداحواں کے حوالے سے کبھی ایسا لمحہ آیا جو آپ نے خود کو غیرمحفوظ تصور کیا ہو یا پھر اداکار کے ہر وقت خواتین کے اردگرد رہنے سے کسی قسم کا مسئلہ ہو؟گوری خان نے جواب دیا ”میں اس طرح کے سوالات سے بہت چڑتی ہوں اور مجھے فوراً غصہ آجاتا ہے”۔
مقبول خبریں
کمرشل کورٹس کا فیصلہ کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے کیا گیا’ گورنر پنجاب
لاہور( این این آئی) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کمرشل کورٹس کے قیام جیسی اصلاحات حکومت کے ان بہت سے...
مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد ۖ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں،...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر دنیا کو واضح کیا ہے کہ مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت...
حکومت کا ر انا ثنا اللہ کیخلاف سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر دہشت...
راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر...
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار سے بڑھ گئی
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں پہلی ،دوسری اور تیسری لہر میں اس موذی وبا سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی...
ایک دن میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہوگئے، این سی...
اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار...