واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا آہنی عزم سے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لائیڈ آسٹن پینٹاگان کا سربراہ بننے کے بعد اسرائیل کے پہلے دورے پرہیں،انھوں نے اسرائیلی وزیردفاع بینی گینز سے تل ابیب میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص دفاعی شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔بعد میں آسٹن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اسرائیل کے بارے میں امریکا کے اس پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بھرپورطریقے سے اس کے ساتھ کھڑا ہے لیکن انھوں نے اپنی گفتگو میں ایران کا کوئی ذکر نہیں کیا۔اس موقع پر بینی گینز نے کہا کہ ان کا ملک امریکا کو صرف ایران ہی نہیں بلکہ ہر طرح کے درپیش خطرات کے مقابلے میں ایک مکمل شراکت دار سمجھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ آج کا ایران عالمی سلامتی ، مشرقِ اوسط اور ریاست اسرائیل کے لیے ایک تزویراتی خطرے کا موجب ہے۔ہم اپنے امریکی اتحادیوں کے ساتھ مل کراس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کسی بھی نئے سمجھوتے سے دنیا اور امریکا کے وسیع تر مفادات کا تحفظ ہو،ہمارے خطے میں خطرناک ہتھیاروں کی دوڑ کا خاتمہ ہو اور ریاست اسرائیل کا تحفظ ہو۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...