ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گرین مڈل ایسٹ انیشی ایٹوکو عملی شکل دینے کے لیے ماحولیاتی میدان میں کام کرنے والے رہ نمائوں پر مشتمل سالانہ سمٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ چین گرین مڈل ایسٹ انیشیٹو کے لیے ایک اہم شراکت دار ہوگا۔دوسری طرف چینی صدر شی جن پنگ نے سعودی سبز اقدام اور سبز مشرق وسطی کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا اظہار کیا۔ چینی صدر شی جنپنگ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بیجنگ کی ریاض کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پرمنتقل کرنے کی خواہش سے آگاہ کیا۔ایجنسی نے مزید کہا کہ دونوں رہ نماں نے فون پر توانائی، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔جاری چینی کسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے سب سے بڑا سپلائر سعودی عرب سے خام تیل کی درآمد مارچ میں اسی سال کے مقابلے میں 8.8 فیصد بڑھ گئی ہے۔ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کو ایک قابل اعتماد ملک قرار دیا۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب وژن 2030 کے مابین اسٹریٹجک باہمی رابطے کو مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے جس کا مقصد تیل کے علاوہ دیگر ذرائع سے اپنی معیشت کو متنوع بنانا ہے۔ اس کے علاوہ صدر شی کے شروع کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو فعال کرنا ہے جس سے تجارت اور بنیادی ڈھانچے کو مل کر مضبوط کرنا بنانا ہے۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے ملک نے خطے کے 13 ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کی سطح کو ایک اسٹریٹجک شراکت کی سطح تک بڑھا دیا ہے جس یے بعد چین ان مشرق وسطی کے ممالک کے لیے سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور اہم سرمایہ کاری بن گیا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...