واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے سابق صدر جارج بش کی نئی کتاب آوٹ آف مینی،ون، پورٹریٹس آف امریکاز امیگرینٹس منظر عام پر آگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جارج بش کا کہنا تھا کہ انہیں نئی کتاب کے ذریعے ڈائیلاگ شروع ہونے کی توقع ہے، انہوں نے کہا کہ 2024میں ری پبلکن صدارتی امیدوارسے توقعات ہیں،2024 کے ری پبلکن صدارتی امیدوارکاوژن مختلف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگلاصدارتی امیدوار غیرقانونی امیگرینٹس کیلئے شہریت کاراستہ کھولے گا۔امریکا کے سابق صدر بش کی کتاب میں مایہ ناز امیگرینٹس کی تصاویر شامل ہیں، ساتھ ہی مایہ ناز امیگرینٹس کے بارے میں مضامین بھی لکھے گئے ہیں۔سابق صدر بش نے ازراہِ مذاق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں بوڑھا شخص ہوں جو سادگی سے پینٹنگ کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ امیگریشن نظام میں اصلاحات کرکے ٹھیک کرناچاہیے، سرحدوں پرقانون کی علمداری میں نرم دلی کا عنصر ہوناچاہیے، سیاسی پناہ کے عمل میں تیزی لائی جانی چاہیے۔سابق صدرجارج بش نے کہا کہ ججوں کی تعداد بڑھائی جانی چاہیے تاکہ لوگوں کومنصفانہ سماعت کاموقع ملے، ورک ویزا کا نظام بدلنا چاہیے، بہت سی نوکریاں خالی پڑی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...