ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے ملک کی تعمیر وترقی اور وسیع تر اصلاحات کے پروگرام وژن 2030 کے اہداف میں ماحولیاتی تحفظ بھی شامل ہے۔ماحولیاتی تحفظ بحر الاحمر ڈویلپمنٹ کمپنی کے لگژری سیاحتی منصوبوں اور قدرتی خزانوں کو سامنے لانے کے اہداف ومقاصد کا حصہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب بھی پوری دنیا کے ساتھ مل کر یوم الارض کی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز پوری دنیا میں یوم الارض منایا گیا۔ اس موقع پر کرہ ارض کے 192 ممالک نے اس میں حصہ لیا۔ اس بار یوم الارض کے لیے اپنی سر زمین کیلیے ہماری تیاری کا سلوگن اختیار کیا گیا تھا۔اس موقع پر بحر احمر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جان باگانو نے کہا کہ میں نے پہلی بار بحر الاحمر کے منصوبوں کا حصہ بننے والے علاقوں کا دورہ کیا۔ میں نے یہ اندازہ لگایا کہ ان علاقوں میں قدرتی مقامات کو سامنے لانے اور ان کے تحفظ کے شاندار مواقع موجود ہیں۔ مملکت کے شمال مغربی ساحلی علاقوںکا فرنٹ 28 ہزار مربع کلو میٹر پر پھیلا ایک وسیع وعریض علاقہ ہے۔ یہ علاقہ مرجانی چٹانوں کا ہزاروں سال سے مرکز ہے اور یہاں پر قدرتی وسائل کی بہتا ہے۔ مینگرو کے درختوں کے ساتھ ساتھ یہاں پر سمندری کچھوے اور دیگر کئی انواع کی نباتات اور حیوانات پائی جاتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں باگانو نے کہا کہ آج اس بڑے ترقیاتی منصوبے میں ہم منزل کو محفوظ رکھنے اور اس میں اضافہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ آنے والی نسلیں آنے والے برسوں تک اس سے لطف اندوز ہوسکیں
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...