شاہ سلمان کے زیرِ قیادت سعودی وفد کی ورچوئل لیڈرز موسمیاتی کانفرنس میں شرکت

0
249

واشنگٹن /ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے زیر قیادت اعلی سطح کا وفد امریکا کی میزبانی میں عالمی لیڈروں کی دوروزہ ورچوئل عالمی کانفرنس میں شریک ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن کی میزبانی میں اس کانفرنس میں دنیا کے چالیس سربراہان مملکت اور ریاست شرکت کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن نے اس کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر2030 تک گرین ہائوس گیسوں کے اخراج میں 50 فی صد تک کمی کا وعدہ کیا اور کہا کہ ان کے اخراج کی سطح کو 2005 تک لایا جائے گا۔انھوں نے اپنی میزبانی میں وائٹ ہائوس میں دوروزہ ورچوئل موسمیاتی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پراس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا ایک مرتبہ پھر تحفظ ماحول کی مہم میں قائدانہ کردار ادا کرے گا اور وہ صرف اخلاقی اوراقتصادی حاکمیت ایسے ایشو ہی کی قیادت کے لیے انتظار نہیں کرے گا۔شاہ سلمان کی اس کانفرنس میں بہ نفس نفیس شرکت مملکت کے عالمی ، مقامی اور علاقائی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے بنیادی قائدانہ کردار کی توثیق کی مظہرہے۔یہ اس شعبہ میں مملکت کی کاوشوں کی بھی توسیع ہے۔ان میں سے ایک اہم کاوش کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی سبز اقدام اور مشرقِ اوسط سبز اقدام کے فریم ورک کے تحت اعلان کیا ۔