اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے ایوان میں شدید احتجاج اور اسپیکر ڈائس کا گھیرائو کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر کے ملک بدری کے پلے کارڈ لہرا دیئے ،ایوان لبیک یارسول اللہ کے نعروں سے گونج رہا ،حکومتی اتحادی خالد مگسی بھی نے بھی ساتھ دیا ،شدید شورشرابہ کے باعث ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت ہوا اس دور ان ڈپٹی سپیکر نے وقفہ سوالات پر کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا جس پر اپوزیشن نے نکتہ اعتراض کا مطالبہ کردیا۔ اجلاس کے دور ان سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف سمیت اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے ،سوالات کے محرک نوید عامر جیوا اور زہرا ودود فاطمی نے یکے بعد دیگرے نکتہ اعتراض کا مطالبہ کردیا ،ڈپٹی سپیکر وقفہ سوالات پر کارروائی جاری رکھنے پر مصر رہے اور کہاکہ آپ مجھے رولز کے مطابق ایوان چلانے دیں۔ اجلاس کے دور ان اپوزیشن ارکان نے لبیک یا رسول اللہ ۖکے نعرے لگادیئے اور بعض اراکین نے لبیک یارسول اللہ ۖکے نعروں کے ساتھ سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا ۔ اپوزیشن اراکین تاجدار ختم نبوت ۖکے نعرے لگا تے رہے ۔ اس دور ان اپوزیشن ارکان نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرو کا پلے کارڈ لہرادیااور حکومتی اتحادی خالد مگسی نے بھی پلے کارڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ایوان میں زبردست ہنگامہ آرائی اور اپوزیشن ارکان کے نعروں میں ڈپٹی اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...