شہباز شریف نے کورونا وبا کی شدت کے باعث کارکنان کو استقبال کیلئے آنے سے سختی سے منع کیا،مریم اور نگزیب

0
182

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا عوام اور کارکنان کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ شہباز شریف نے کورونا وبا کی شدت کے باعث کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے سختی سے منع کر دیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے ضمانت ہونے پر دعاوں پر قوم اور کارکنان کے لئے شکریے کاپیغام دیا ہے ،شہباز شریف نے کورونا وبا کی شدت کے باعث کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے سختی سے منع کر دیا ،آپ کی دعائیں ہی میرا استقبال ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم اور کارکنان کی مخلصانہ دعاوں کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنے کرم سے نوازا ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ سب دوست،احباب اور میرا فخر، میرے کارکنان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سابق وزیر نے کہاکہ پارٹی قائدین، رہنماوں اور کارکنان اور عوام نے میرے لئے بھرپور وابستگی اور حمایت کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وبا کی انتہائی شدت سے نجات ملتے ہی کارکنان سمیت سب احباب سے ملاقات کروں گا ،کورونا کی مہلک وبا کے تیزی سے پھیلاو کے پیش نظر کارکنان خود کو فی الحال گھروں تک محدود رکھیں۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ کورونا سے نجات کے بعد قوم کی زندگی میں آسانیوں کا آغاز ہوگا، عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے،میرے لئے آپ کی زندگی سب سے قیمتی، اہم اور مقدم ہے، کورونا کی درپیش صورتحال میں اس پر توجہ دیں۔