ابوظہبی(این این آئی )ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ٹیلی فون پر خطے میں امن کے امکانات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخ محمد نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ہم نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور (مشرقِ اوسط کے)خطے میں امن کے امکانات ، استحکام کی ضرورت ،تعاون اور ترقی کا جائزہ لیا ۔نیتن یاہو نے الگ سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں نے ابوظبی کے ولی عہد کو اسرائیل کے دورے کی دعوت دی ہے۔اس کے جواب میں شیخ محمد نے بھی مجھے ابوظبی کے دورے کے دعوت دی ہے