اسلام آباد (این این آئی)سابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن کے بیان پر پیپلزپارٹی نے تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔ جمعرات کو اپنے بیان میں سلیم مانڈی والا نے کہاکہ سابق ڈی جی ایف آئی اے کا بیان انتہائی اہم اور حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ انہوںنے کہاکہ بشیر میمن کے بیان نے ملک میں احتساب کے نام پر انتقام اور انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم، وزیر قانون، مشیر برائے احتساب کو سامنے آکر الزامات پر وضاحت دینی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ واضح ہوگیا کہ نیب اور ایف آئی اے کو اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے، اپوزیشن ارکان تو اپنی جگہ احتساب کے نام پر معزز ججز سے بھی انتقام لیا جا رہا ہے۔ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ بشیر میمن کے بیان سے اپوزیشن کے تحفظات اور خدشات کو تقویت ملتی ہے، پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیکر معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں۔ انہوںنے کہاکہ تحقیقات کی جائیں کہ کون کون سے لوگ ہیں جو اداروں پر اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کے لئے دباو ڈالتے رہے۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...