اسلام آبا د(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں سفارتخانے کی پاکستانیوں سے بدسلوکی پرعملہ واپس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ محنت کش مزدوروں سے پیسے لیتا تھاجس پر سفیر کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے ،ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے گی،90 لاکھ پاکستانی ملک سے باہر رہتے ہیں جس کا ایک حصہ بھی ہم روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی طرف لے آئے تو اعداد و شمار میں تبدیلی آسکتی ہے،جب تک ہم اپنی برآمدات نہیں بڑھاتے، ہمارے پاس اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا آپشن ہے،ہمارے بینکس کو کمزور طبقے کو قرضے دینے کی عادت نہیں اس کے لیے انہیں اپنے اسٹاف کو تربیت دینے کی ضرورت ہے،تعمیرات کے شعبے میں جیسے ہی لوگ زیادہ سے زیادہ پیسے لگانا شروع کردیں گے تو اس کا دباؤ کرنٹ اکاؤنٹ پر پڑے گا اور ہماری برآمدات بڑھے گی۔ جمعرات کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے روشن اپنی کار اور سماجی خدمت کے دو نئے پروڈکٹس کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔عمران خان نے کہا کہ 90 لاکھ پاکستانی ملک سے باہر رہتے ہیں جس کا ایک حصہ بھی ہم روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی طرف لے آئے تو اعداد و شمار میں تبدیلی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ یہ رہا ہے کہ کسی نے برآمدات کو بڑھانے کی کوشش نہیں کی جو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری شرح نمو میں سب سے بڑی رکاوٹ برآمدات میں کمی تھی جس کی وجہ سے ڈالرز کی کمی ہوتی ہے اور یہ بہت بڑا المیہ رہا ہے کہ کسی نے اس حوالے سے طویل المدتی منصوبہ بندی نہیں کی۔عمران خان نے کہا کہ جب تک ہم اپنی برآمدات نہیں بڑھاتے، ہمارے پاس اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا آپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ میں اس پر غور کیا جائے کہ برآمدات کے بڑھنے تک اس خلا کو پر کیسے کیا جاسکتا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...