ہنگری کے سفیر کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

0
269

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تعینات، ہنگری کے سفیر بیلا فزیکاس نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ہنگری کے وزیر خارجہ کے متوقع دورہ پاکستان کے انتظامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ،کرونا وبائی چیلنج کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون خوش آئند ہے ۔پاکستان اور ھنگری کے مابین آرٹ اور کلچر کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔ہنگری کے سفیر بیلا فزیکاس نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور ہنگری کے مابین دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا