واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عاید کردہ پابندیاں ختم کردی جاتی ہیں تو اس صورت میں بھی وہ اپنی تخریبی سرگرمیوں سے دستبردار نہیں ہوگا،اس لیے بائیڈن انتظامیہ کو ایران پر دبا ئوبرقرار رکھنے کے لیے پابندیاں ختم نہیں کرنی چاہئیں۔مائیک پومپیو نے عرب ٹی وی کوایک انٹرویو میں کہا کہ میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ایک انتظامیہ کیسے یہ یقین کیے بیٹھی ہے اگر ایران کے خلاف پابندیوں کا دبا ئوختم کردیا جاتا ہے تو وہ کیونکر بین الاقوامی اقدار کے مطابق کردار ادا کرے گا۔انھوں نے کہا کہ اگر آپ ایرانیوں پران کے برے کردار سے روکنے کے لیے دبا ڈالنے کو تیار نہیں تو وہ یمن میں حوثی باغیوں کی حمایت کیوںکرختم کریں گے۔وہ گذشتہ برسوں کے دوران میں جس طرح حوثیوں کی سفارتی ، فوجی حمایت کرتے رہے ہیں اور انھیں ہتھیاروں کے نظام مہیا کرتے رہے ہیں تو میں نہیں جانتا کہ یہ سلسلہ کیسے ختم ہوگا۔مائیک پومپیو نے کہا یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کو دہشت گرد قراردینے کے فیصلے کی تنسیخ ایک سنگین غلطی تھی۔اس سے نہ صرف خطے کے ممالک خطرے سے دوچار ہوں گے بلکہ خود امریکا کے لیے بھی خطرات پیدا ہوگئے ہیں
مقبول خبریں
بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کررہا،پاکستان تسلط کے سامنے نہیں جھکے...
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے...
سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا
کراچی (این این آئی)سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا۔پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ سارہ...
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...