بیت المقدس کے بغیر انتخابات نہیں کرائیں گے، محمود عباس

0
267

ریاض(این این آئی)فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں انتخابات کا انعقاد فلسطین میںہونے والے الیکشن کی بنیادی شرط ہے۔ اگر اسرائیل القدس میں انتخابات کرانے کی اجازت نہیں دیتا تو دوسرے فلسطینی علاقوںمیں انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب میں محمود عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو فریقین کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحت مقبوضہ یروشلم میں انتخابات کرانے کی اجازت دینا ہوگی جس طرح سنہ 2006 میں اسرائیل نے اجازت دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں انتخابات کرانے کا کھلم کھلا مخالف ہے اور اسرائیل نے ہمیں القدس میں انتخابات کرانے کی اجازت نہیں دی۔