اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے خبر دار کیا ہے کہ اگر کورونا کیسز مزیدبڑھے تو بات ہسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی، شہری رمضان ، تراویح، یومِ علی، عید کے موقع پر ماسک پہنیں، علماء کی ہدایت کے مطابق بزرگ افراد تراویح میں نہ جائیں۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ ہمارے خطے میں کورونا کی وجہ سے پریشانی بڑھ رہی ہے، پاکستان میں تقریباً 5 ہزار کورونا کیسز ہو چکے اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر کورونا کیسز مزیدبڑھے تو بات ہسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ حضور ۖنے مسلمانوں کو نظم و ضبط سکھایا، حضور کی امت ہونے کے واسطے نبی ۖ کی ہدایات پر عمل کریں۔ انہوںنے کہاکہ مسلمان قوم اس آزمائش میں کامیاب ہونے کیلئے احتیاط اپنائے،رمضان ، تراویح، یومِ علی، عید کے موقع پر ماسک پہنیں۔ انہوںنے کہاکہ علماء کی ہدایت کے مطابق بزرگ افراد تراویح میں نہ جائیں۔ انہوںنے کہاکہ ضرورت پڑنے پربازار جائیں تو ماسک ضرور پہنیں، ہاتھ بار بار 20 سیکنڈ کیلئے دھوئیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ نماز کے دوران تین فٹ کا فاصلہ رکھیں، قوم احتیاط کرے، کیونکہ حکومت اور نجی شعبے کے وسائل کم ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...