معاشی سفارت کاری، کامیاب خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

0
337

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ معاشی سفارت کاری، کامیاب خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے ،ہمارا اقتصادی سیکورٹی نظام، امن، ترقی میں شراکت داری اور روابط جیسے تین ستونوں پر استوار ہے ، ہنگری کے وزیر خارجہ کا کاروباری وفد کے ساتھ پاکستان آنادوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کے ایک نئے باب کے آغاز کا باعث ہو گا،دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات کے مابین رابطے تواتر کیساتھ بحال رہیں اور فریقین کیلئے فائدے کا باعث بنیں ،پاکستان اور گردونواح ، ہنگری کی کمپنیوں کو کاروبار میں توسیع کیلئے وسیع مارکیٹ فراہم کر سکتے ہیں،ہم آبی وسائل کے حوالے سے ہنگری کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں ،ہماری واٹر ریسورس مینجمنٹ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت ،اس شعبہ میں ماہرین کی سطح پر انگیجمنٹ کا موقع فراہم کریگی، امید ہے ایم او ایل اپنے کاروبار کا دائرہ کار قابلِ تجوید توانائی تک بڑھائے گا ۔ جمعہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ،ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹر سجارتو کے ہمراہ بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیٹر سجارتو وزیر خارجہ و تجارت ہنگری مجھے آپ کو اور آپ کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی کہ آپ میری دعوت پر پاکستان تشریف لائے۔انہوںنے کہاکہ کرونا وبا کے دوران آپ کی آمد ہمارے دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے،آپ کا یہ دورہ ہمارے دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ اور پاکستان ـ ہنگری دوستی کے حوالے سے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،مجھے توقع ہے کہ ہمارے یہ دو طرفہ تعلقات، یہاں سے مزید آگے بڑھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ میں کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں آپ کی حکومت کی کامیابی کو سراہنا چاہتا ہوں ،آپ کی 37فیصد سے زائد آبادی کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے( یہ شرح یورپی ممالک میں سب سے زیادہ تسلیم کی جاتی ہے