نیویارک(این این آئی )کورونا وبا کے آغاز سے اب تک دنیا میں ایک روز کے دوران کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 4 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے۔ علاوہ ازیں بھارت میں کورونا وائرس کے مسلسل ریکارڈ کیسز سامنے آرہے ہیں اور آٹھویں روز بھی 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک بار پھر ریکارڈ 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور 3 ہزار اموات بھی سامنے آئیں۔دوسری جانب ترکی میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد مکمل لاک ڈاون شروع ہوگیا ہے۔جس کے بعد مختلف شہروں میں سڑکیں سنسان ہوگئیں جبکہ دکانیں مکمل طور پر بند رہیں۔ ترکی میں مکمل لاک ڈاون 17 مئی کو ختم ہوگا۔ادھر سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 363 ہوگئی۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید11 کورونا مریض انتقال کرگئے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...