سعودی وزارت دفاع کی بروقت کارروائی ، جدہ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

0
288

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت دفاع نے ہفتے کو علی الصبح دشمن کی طرف سے جدہ کی سمت داغا جانے والا میزائل فضا ہی تباہ کر دیا گیا جس سے مملکت کا ساحلی شہر بڑی تباہی سے محفوظ رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ڈیفنس فورسز نے چند دن پہلے مملکت کی سمت بھیجا جانے والے ڈرون بھی تباہ کیا تھا، جو اطلاعات کے مطابق بارود سے لدا ہوا تھا تاکہ ہدف کو نشانہ بنا کر تباہ کیا جا سکے۔یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے نہتے سویلین کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے گذشتہ چند ہفتوں سے سعودی عرب میں عام شہری تنصیبات اور اقتصادی منصوبوں کو نشانہ بنانے کی اپنی کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں، جس پر متعدد مغربی اور عرب ممالک نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عالمی برادری نے سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کا ساتھ دینے کا عندیہ ظاہر کرتے ہوئے حوثیوں کی دہشت گردی کارروائیوں کی مذمت بھی کی۔