ملک میںسنسرشپ اور صحافیوں پر حملوں کی شدید مخالفت کرتے ہیں، شیری رحمن

0
200

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہاہے کہ ملک میںسنسرشپ اور صحافیوں پر حملوں کی شدید مخالفت کرتے ہیں، میڈیا کی آزادی کیلئے پیپلز پارٹی صف اول ہے اور رہے گی۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان کی صحافی برادری کو خراج پیش کرتی ہوں، انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی رپورٹ نے پاکستان کو صحافیوں کے لئے دنیا کا 5واں خطرناک ترین ملک قرار دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 3 مئی 2020 سے 20 اپریل 2021 تک ملک بھر میں صحافیوں کے خلاف کم از کم 148 حملے/خلاف ورزیاں دستاویز کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں  سنسرشپ اور صحافیوں پر حملوں کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کی آزادی کے لئے پیپلز پارٹی صف اول ہے اور رہے گی،صحافیوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ آمریت کا مقابلہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ آزادی صحافت ہمارے منشور کا حصہ ہے، صحافیوں نے ہمارے ساتھ جدوجہد کی ہے، صحافیوں نے یہ حقوق جدوجہد کر کے لئے ہیں، تباہی سرکار یہ حقوق نہیں سلب کر سکتی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی میڈیا آئے روز پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، اس حکومت نے آزادی صحافت پر مختلف طریقوں سے پابندیاں عائد کی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آزاد جمہوری حکومتیں خود کو جوابدہ بنانے کے لئے میڈیا کو آزادی دیتی ہیں، سوال پوچھنے پر میڈیا کی تضحیک نہ کریں، سوال کرنا میڈیا کا حق ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار سے سوال کرنا ہی آزادی صحافت کی نشانی ہے ۔انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت میڈیا پر قدغنے لگانے کے بجائے آزادیوں کو یقینی بنائے۔