اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کا بازار کے دورے پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم نے دیکھا گزشتہ روز کیسے عمران صاحب سائیکل پر پروٹوکول کے بغیر بازاروں کا دورہ کیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ رمضان میں عوام بدترین اور تاریخی مہنگائی سے دو چار ہیں اور عمران صاحب گانے لگا کر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گانے لگا گر ، فلم کی شوٹنگ کروا کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش ، عوام کو پاگل سمجھ رکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر پہلے سبزیاں فروٹ، تمام اشیاء مہنگی کرتے ہیں،پھر بازاروں میں فلمی انداز میں میڈیا سٹنٹ کرکے عوام سے ڈرامے کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب گانے لگا کر بازاروں کے دورہ کی فلم نشر کر کے مہنگائی کم اور عوام کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا ،عمران صاحب آپ کی ماڈلنگ سے آٹاچینی بجلی گیس دوائی کی قیمتوں میں کمی نہیں آتی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کے فوٹوگرافر کو تو ایوارڈ تو دیاجاسکتا ہے تاہم بے چاری عوام کو ریلیف نہیں دیا جاسکتا ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو امید تھی کہ آج آٹا ، چینی ، روٹی ، انڈے ، گوشت ، سبزیاں ، پھل سستے ہو گئے ہوں گے ؟۔ انہوںنے کہاکہ گانے لگا کر وڈیوز ریلیز کرکے آپ نے عوام کے جذبات اور مہنگائی کی قیامت ٹوٹنے پر ان کا مذاق اڑایا ہے ،عمران صاحب آپ کی فلم کی شوٹنگ سے کیا گیس بجلی آٹے چینی کی قیمت کم ہوئی؟ ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی فلم کی شوٹنگ سے کیا پھلوں کی قیمت میں کمی آئی؟
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...