کراچی (این این آئی)ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی تارہ محمود نے کہا ہے کہ مرحومہ سنبل شاہد کی خوبصورت آواز میں ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کے گیت سْن کر بڑی ہوئی ہیں۔تارہ محمود نے کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والی سینئر اداکارہ سنبل شاہد کی یاد میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اْن کی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں سنبل شاہد ہمیشہ کی طرح مْسکرا رہی ہیں۔اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘میں اپنی پیاری سنبل آپا کی سْریلی آواز میں میڈم نور جہاں کے گیت سْن کر بڑی ہوئی ہوں’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘فیملی تقریبات میں سنبل آپا کی آواز میں گیت سْننا میرے بچپن کی سب سے خاص یاد ہے’۔تارہ محمود نے کہا کہ ‘میں آخری بار میرے ایک ڈرامہ کے سیٹ پر سنبل آپا سے ملی تھی اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ ہماری آخری ملاقات ہوگی۔’اداکارہ نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ‘میں یقین نہیں کرسکتی ہوں کہ آپ ہم سے دور چلی گئیں ہیں’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘سنبل آپا ہمیشہ میری یادوں اور دْعاؤں میں شامل رہیں گی، اللہ پاک آپ کو جنت الفردوس عطا کرے، آمین’۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...