کراچی (این این آئی) انتہائی کم بجٹ پر پاکستانی طلبہ کی جانب سے بنائی گئی مختصر فلم دریا کے اس پار نے امریکا میں ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں تین بڑے ایوارڈز جیت لئے۔لاہور اانجینئرنگ یونیورسٹی کے سابق طلبہ کی جانب سے بنائی گئی مختصر دورانئے کی فلم دریا کے اس پار کا ٹریلر رواں برس جنوری میں جاری کیا گیا تھا اور مذکورہ فلم کو متعدد عالمی فیسٹیول میں بھجوایا گیا تھا۔دریا کے اس پار کو امریکی ریاست نیویارک کے شہر نیویارک سٹی میں ہر سال ہونے والے عالمی فیسٹیول میں 6 نامزدگیاں ملی تھیں، جس میں سے فلم نے تین ایوارڈز حاصل کیے۔نیویارک سٹی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (این وائے سی آئی ایف ایف) کی ویب سائٹ کے مطابق دریا کے اس پار نے بہترین ڈائریکٹر، بہترین مرکزی اداکارہ اور بہترین خیال کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔اسی حوالے سے دریا کے اس پار کے اوریجنل گانے کو تیاری میں کردار ادا کرنے والے موسیقار و آڈیو انجینئر مبین زاہد نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ کم بجٹ میں سابق طلبہ کی جانب سے بنائی گئی مختصر فلم نے تین ایوارڈز جیت لیے۔دریا کے اس پار کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے خاندان اور خصوصی طور پر نوجوان لڑکی کی مشکلات کے گرد گھومتی ہے۔مبین زاہد نے اپنی پوسٹ میں فلم کے حوالے سے بتایا کہ یونیورسٹی کے سابق طلبہ نے زمانہ طالب علمی میں ہی فلم بنانے کا سوچا تھا مگر اس وقت بجٹ اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے ان کا خواب پورا نہ ہوسکا لیکن پھر 2019 میں سابق طالب علم پروڈیوسر شعیب سلطان نے فلم بنانے کا منصوبہ پیش کیا، جس پر ان کے سابق ساتھیوں نے ان کے ساتھ کام کیا۔انہوں نے مختصر فلم کی جانب سے تین عالمی ایوارڈز جیتنے کو نہ صرف ملک و قوم بلکہ فلم کی ٹیم کی کامیابی قرار دیا
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...