ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے کورونا وائرس کے باعث 40 ہزار فلم ورکرز کو کیش ٹرانسفر اور ایک ماہ کا راشن دینے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی جانب سے یہ رقم ورکرز کے اکائونٹس میں فوری منتقل کردی جائیگی جبکہ ہر ایک ورکر کو راشن اس کے گھر پر پہنچایا جائے گا۔ان ورکرز میں 25 ہزار فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ 15 ہزار وہ خواتین ملازم ہیں جو مختلف فلم سٹوڈیوز میں کام کرتی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور دوسری لہر کی شدت کے باعث معیشت ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔کورونا کے باعث کئی فلموں کی شوٹنگ روک دی گئی ہے جس کے باعث فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے ورکرز بھی مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...