جدہ(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے موجودہ دو طرفہ سیاسی ، معاشی ، تجارتی ، دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات جدہ میں ہوئی،ملاقات میں تمام شعبوں میں پاک سعودی تعلقات کو مزید مظبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد کے درمیان ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں جن میں دوطرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماوں کا دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی پر اتفاق کیا گیا ۔وزیر اعظم نے ملاقات میں شاہ سلمان بن عبد العزیز کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ولی عہد کی جانب سے سعودی عرب کے دورے کی دعوت پر اظہار تشکر کیا گیا ۔دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات، مشترکہ عقائد ، اقدار ، باہمی اعتماد پر گفتگو کی گئی ۔وزیر اعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔پاکستانی عوام کی طرف سے مقدس مقامات کی سرزمین سے خصوصی عقیدت کا اظہار بھی کیا۔ملاقات کے دوران موجودہ دو طرفہ سیاسی ، معاشی ، تجارتی ، دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانے ، توانائی کے شعبے میں تعاون اور سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لئے ملازمت کے مواقع بڑھانے پر خصوصی زور دیا گیا۔ وزیر اعظم نے ولی عہد کی جانب سے شروع کیے گئے گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی کے اقدامات کو سراہا
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...