جدہ (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کی جس میں ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے فرمانروا، خادم الحرمین الشرفین، شاہ سلیمان بن عبدالعزیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بصیرت افروز قیادت میں سعودی عرب کی تعمیر و ترقی کو سراہا۔وزیر خارجہ نے دو طرفہ معاونت اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو سراہتے ہوئے، سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے، تجارت، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، توانائی، سیاحت اور افرادی قوت سمیت باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورے کے دوران، طے پانے والے، سعودی ـ پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے نتیجہ خیز بنانے اور دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ،اس کونسل کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان مشترکہ طور پر کریں گے،اس کونسل کادائرہ کار تین بنیادی پہلوؤں پر مشتمل ہو گا جس میں سیاسی/سیکورٹی ، اقتصادی اور تہذیبی، پہلو شامل ہیں ،کونسل کے سیاسی /سیکورٹی امور کی قیادت دونوں وزرائے خارجہ کریں گے ،دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ اس ضمن میں فوکل پوائنٹس کا کردار ادا کریں گی،وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے، دونوں ممالک کی تعمیر و ترقی میں ان کے کلیدی کردار کی تعریف کی ،وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے عوامی سطح پر روابط کے فروغ اور سفری مشکلات کے ازالے کی ضرورت پر زور دیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ،وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں سے آگاہ کیا ،وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے، سعودی عرب کے مثبت کردار کی تعریف کی،وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کو دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...