جدہ (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے ولی عہد کی ملاقات کا ماحول انتہائی دوستانہ تھا ،سعودی ولی عہد نے ہمیں سعودی عرب کے وژن کے خدوخال سے تفصیلاً آگاہ کیا ،وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اگلے دس سال کے دوران، دس ملین افرادی قوت درکار ہو گی ، پاکستانی ورک فورس کی گذشتہ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے، مطلوبہ ورک فورس کا زیادہ حصہ پاکستان سے لیا جائیگا، روزگار کے مواقعوں ،کے حوالے سے پاکستانیوں کیلئے ایک بہت بڑی خبر ہے ، سعودی عرب سے پانچ معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں ،معاہدے کی رو سے سعودی عرب پاکستان کو سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے500 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرے گا ، ولی عہدنے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ، عید کے بعد سعودی عرب کا وفد پاکستان آئیگا ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جدہ میں وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے خصوصی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اس وقت جدہ میں ہوں وزیر اعظم عمران خان کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے جس میں ان کی کابینہ کے اہم اراکین بھی موجود تھے ،میری سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ بھی نشست ہوئی ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...