اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوامی مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں،شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں، حزب اختلاف سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصلاحات پر بات کرے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوامی مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں، ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں، حزب اختلاف سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصلاحات پر بات کرے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی سمیت حزب اختلاف کی بڑی جماعتیں دھاندلی کی پیداوار ہیں، نواز شریف اپنے پارٹی کارکنوں کو دھوکہ دے کر بیرون ملک چلے گئے، اب شہباز شریف بھی ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے، موجودہ حکومت کو سابق حکمران جماعتوں کی غلط اور بیکار پالیسیوں کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے