ممبئی (این این آئی)گلوبل سیٹیزن فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں بالی ووڈ بگ بی نے بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے لیے مدد کی اپیل کی۔بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن نے گلوبل سیٹیزن فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں شرکت کی جس میں ہالی ووڈ کے دیگر بڑے ستارے بھی شامل تھے۔ گلوبل سیٹیزن فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں ویکیسن کی فراہمی کی اہمیت اجاگرکرنے سے متعلق تھا۔کنسرٹ میں امیتابھ نے بھارت کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا ملک اس وقت کورونا کی ہلاکت خیز لہر سے لڑ رہا ہے۔ اس تناظرمیں دنیا سے اپیل کرتا ہوں کہ بھارت کی مدد کی جائے، آپ اپنی اپنی حکومتوں سے فنڈزکی بات کریں اورفارماسوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کریں۔اداکارنے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھوں کو ان کے لیے کھلا رکھیں جن کوآپ کی ضرورت ہے، ہرکوشش اہمیت رکھتی ہے، جیسا کہ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ آپ آہستہ آہستہ دنیا کوہلاسکتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...