کراچی (این این آئی)پاکستان کی خوبرو اداکارہ و سپر ماڈل ماہرہ خان کی جانب سے بھارتی سْپر اسٹار شاہ رْخ خان پر پاکستان کے معروف فنکار ساحر لودھی کو ترجیح دے دی گئی ہے۔ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کے پاکستان سمیت بھارت میں بھی بڑی تعداد میں مداح پائے جاتے ہیں۔ماہرہ خان نے بھارتی فلم انڈسٹری میں لیجنڈری اداکار شاہ رْخ خان کے مدِ مقابل فلم میں اپنی جاندار اداکاری اور خوبصورت ادائوں کے سبب سرحد پار بھی کافی داد صول کی تھی۔ماہرہ خان کی سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک میزبان کے ساتھ کار کے سفر کے دوران ساتھ میں انٹرویو دے رہی ہیں اور ساتھ ہی میزبان کی دلچسپ باتوں سے محظوظ ہو رہی ہیں۔میزبان کی جانب سے ماہرہ خان سے متعدد سوالات کیے گئے ہیں۔ماہرہ خان کا یہ مکمل انٹرویو تو عید پر جاری کیا جائے گا جبکہ فی الحال اس شو کا ایک مختصر سا ٹیزر ہی مداحوں کی کافی توجہ حاصل کر رہا ہے۔میزبان کے ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے اپنا پسندیدہ پروجیکٹ چنتے ہوئے بتایا ہے کہ اْن کا من پسند پروجیکٹ فلم ‘بِن روئے’ کے بجائے اْن کا ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر’ ہے۔میزبان کی جانب سے ماہرہ خان کی پسند پوچھنے کے لیے شو کے دوران سوال کیا گیا ہے کہ ‘ماہرہ خان کو ساحرلودھی پسند ہے یا شاہ رْخ خان ؟۔’جس کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ‘اْنہیں شارْخ خان نہیں بلکہ پاکستان کے معروف میزبان، اداکار، ہدایتکار اور گلوکار ساحر لودھی پسند ہیں۔
مقبول خبریں
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...