نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز کی نئی آنے والی فلم مشن امپاسبل7 کے سیٹ پر بنا اجازت کئی لوگ گھس آئے جس کے بعد اداکار نے ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو بلا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں فلم کے سیٹ کا دروازہ توڑ کر متعدد لوگ اندر گھسے۔ یہ لوگ وہاں موجود سامان پر چڑھ کر سیٹ کی تصویریں لینا چاہ رہے تھے۔ جس کے بعد ٹام کروز کو سیکورٹی بلانا پڑی۔ذرائع کے مطابق فلم کا سیٹ بہت بڑا اور کھلا ہوا ہے جسے مکمل طور پر بند کرنا ممکن نہیں۔گزشتہ ہفتے بھی اسی طرح کے واقعے کے بعد پولیس کو بلایا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعداب فلم کی ٹیم مزید حفاظتی اقدامات کرے گی تاکہ شوٹنگ میں مزید تاخیر نہ ہو۔کورونا کی وجہ سے فلم کی ریلیز موخر کردی گئی تھی جس کے بعد اسکی نئی تاریخ 22مئی2022 سامنے آئی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...